۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ممبئی کے مسجد ايرانيان (مغل مسجد) میں جلسہ احتجاج براى تعمير جنت اليقيع

حوزہ/ جلسہ كى صدارت حجۃ الاسلام مولانا حسين مہدى حسينى نے کرتے ہوئے اپنی تقریر میں حکومت سعودی کو باطل اور ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے اسلامى شعائر اور مقدسات كو دوبارہ تعمير كرنے كا پرزور مطالبہ کیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئ/مسجد ايرانيان ٹرسٹ و شيعہ اثناعشري يوتھ فايڈریشن کے اشتراک سے مشہور شیعہ مرکزی مقام مسجد ایرانیان ( مغل مسجد) میں وسیع پیمان پر حکومت آل سعود کے خلاف احتجاج میں تقریباً ۵۰ سے زیاده علماء کرام اور بڑی تعداد ميں معززين و عمائدين شهر كے علاوہ عوام شريک رہے۔

تصویری جھلکیاں: ممبئی کے مسجد ايرانيان (مغل مسجد) میں جلسہ احتجاج براى تعمير جنت اليقيع

اس جلسہ ميں مہمان خصوصى كى حيثيت سے رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی سيد علي خامنہ ای مدظله العالي كے وكيل اور نمائندہ ہندوستان حجۃ الاسلام آقای مہدوى پور نے شرکت فرمائی اور تمام فرقہ ہای اسلامیہ کو دعوت اتحاد ديتے ہوئے جنت البقيع كى تعمير ميں حصہ لینے پر زور ديا۔

جبكہ جلسہ كى صدارت حجۃ الاسلام مولانا حسين مہدى حسينى نے فرمائى ،آقائی حسینی نے اپنی تقریر میں حکومت سعودی کو باطل اور ناجائز حکومت قرار دیتے ہوئے اسلامى شعائر اور مقدسات كو دوبارہ تعمير كرنے كا پرزور مطالبہ کیا۔

اس جلسہ كو ديگر مقررين نے بھى خطاب كيا، جس ميں ايران كلچرل ہاؤس ممبئى ہندوستان كے ڈائریکٹر آقای محسن عاشوری اور ڈاکٹر سید فخر الحسن رضوی، کی بھی شمولیت رہی۔

جلسہ كى رہنمائى فرماتے ہوئے مسجد ايرانيان كے امام جماعت و ممبئى شہر كے برجستہ عالم دین و مبلغ مولانا سيد نجيب الحسن زيدى صاحب نے شہید النمر پر لکھی گئی ،، لہو کا قصاص ،، نامى نظم كے ذريعہ مؤمنين ميں وہ جوش بھر ديا كہ تا دم آخر مؤمن جذباتى انداز ميں نعرہ بلند كرتے رہے، جبکہ بڑى تعداد ميں سوشل ميڈيا كے نمائندگان کے علاوه ای پی وی اردو، ۱۸ چینل، اردو اور زی سلام کے نمائندگان نے اپنے چینلز کے ذریعہ جلسہ کے مطالبات کو حکومت اور دیگر عالمی اداروں تک پہچانے میں مدد فرمائی، اس جلسہ میں حکومت آل سعود کے استحکام میں امریکا اور اسرائیل کے رول کی مذمت کے لئے آل سعود مرده باد کے علاوه امریکا مردہ باد اسرائیل مردہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دیتی رہی۔

پروگرام میں جنت البقیع کی تاریخ پر مشتمل حاضرین کے لئے مختصر کلپ بھی پردہ سیمیں پر دکھائی گئی جس میں آل سعود و یہود کی ملی بھگت سے جنت البقیع کی تخریب کی منصوبہ بندی کو برملا کیا گیا تھا۔

جلسہ كى نظامت معروف خطيب مولانا علي اصغر حيدرى نے كى ساتھ ہی صاحبان فکر و نظر اور مداحان اہلبیت اطہار علیھم السلام نے نظم و نثر جناب ریحان صاحب نے اپنی پر درد نظم اور جناب منہال رضوی نے پروگرام کے آخر میں اپنے پر سوز نوحے كے ذريعہ مظلوميتِ جنت البقيع كو اجاگر کرتے ہوئے پروگرام کی رونق میں اضافہ کیا اور جلسہ كے آخر ميں نوحہ خوانى اور سينہ زنى كے ذريعه بى بى سلام اللہ علیہا كى بارگاہ ميں خراج عقیدت کے ساتھ مومنین نے اشکبار آنکھوں کے ساتھ رسول و آل رسول (ص) کی زیارت پر پروگرام کا حسن ختام کیا ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .